سکرنڈ(رپورٹ: گل محمد لغاری/ ای این این ایس) سکرنڈ تعلقہ ہستال کے عملے نے مبینہ طور پر عالمی وباء کرونا کے لئے استعمال ہونے والا حفاظتی سامان چلڈرن پارک میں اور ہسپتال کے اطراف پھینک دیا۔
شہر اور گرد و نواح میں کرونا وائرس کے ٹسیٹنگ کا عمل جاری ہے۔ تاہم ٹیسٹ کرنے والے عملے کے استعمال شدہ سامان کو تلف کیے بغیر پھینک دیا گیا ہے۔
استعمال شدہ حفاظتی سامان میں پی پی آئی کٹس, ماسک, گلوز اور ٹیسٹک کٹس شامل ہیں۔
شہریوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔