کراچی (ای این این ایس) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں عیسیٰ نگری میں میٹرک کی طالبہ کو حراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
دو ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے گرفتار ملزمان یونس بونیری اور انور زاد عرف کرنل کی ضمانت منظور کرلی۔دونوں ملزمان کی پچاس ہزار روپے فی کس میں ضمانت منظور کی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف عیسیٰ نگری کے میکاسا اپارٹمنٹ میں میٹرک کی طالبہ کو حراساں کرنے کا الزام تھا۔
طالبہ کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔