لاہور(ای این این ایس) ٹک ٹاک کی دوستی میں لڑکی عزت لٹا بیٹھی۔ دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد دوست نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 20 روز قبل ٹک ٹاک پر شیراز نامی لڑکے سے دوستی ہوئی جس کے بعد اس نے ملنے بلایا جب وہ شیراز سے ملنے پہنچی تو اس نے گاڑی میں بٹھا لیا جس میں اس کے دو دوست بھی موجود تھے۔
لڑکی نے مزید بتایا کہ شیراز کا ایک دوست گاڑی سے اتر گیا جبکہ شیراز اور اس کے دوست آصف نے میرے ساتھ زیادتی کی۔
خیال رہے کہ کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ خواتین کو دھوکہ دیکر ان کی لوٹی جا چکی ہے، جبکہ پاکستان میں خواتین کو آن لائن فارموں پر حراساں کرنا عام ہے۔