جرائم پیشہ افراد کو منہہ ڈھانپ کر نہیں لانا چاہیے، صحافی قتل کیس میں مفرور جلد سامنے ہونگے: ایس ایس پی الطاف لغاری - Eye News Network

جرائم پیشہ افراد کو منہہ ڈھانپ کر نہیں لانا چاہیے، صحافی قتل کیس میں مفرور جلد سامنے ہونگے: ایس ایس پی الطاف لغاری

0

نوشہروفیروز(ای این این ایس) ایس ایس پی الطاف حسین لغاری نے کہا ہے کہ جرائم کے خلاف ان کی جنگ ہے اور وہ ضرور سرخرو ہونگے۔انہوں نے ضلع نوشہرو فیروز کو پرامن ضلع بناکر دم لینے کا اعلان کیا۔
الطاف لغاری کا کہنا تھا کہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں، سائل کیساتھ انصاف ہوگا۔پولیس اور عوام کے درمیان جو گیپ ہے اس کم کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید صحافی عزیز میمن قتل کیس کے مفرور ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش تیز کی جارہی ہیں۔جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی رعایت نہیں ہے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ہوچکا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے منہ ڈھانپ کر نہیں لانا چاہیئے۔منہ پر کپڑا ڈالے بغیر ملزمان کو میڈیا کے سامنے لانا چاہیئے تاکہ عوام ملزمان کو پہچان سکیں۔نان کسٹم پیڈ سامان کی فروخت کی خبر کا نوٹس لیا جائیگا۔

About Author

Leave A Reply