نوشہرو فیروز(رپورٹ: منظور ملک)
ضلع نوشہرو فیروز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 مزید کیس مثبت آ گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ کے مطابق نوشہرو فیروز میں 9، مورو اور کنڈیارو میں 4/4 اور بھریا تحصیل میں کورونا وائرس کا ایک کیس ظاہر ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر بلال شاہد راؤ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق محرابپور تحصیل میں کرونا کے تین مریض انتقال کر گئے ہیں۔