مٹھیانی(ای این این ایس) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز بلال شاھد رائو نے ممکنہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے آئسولیشن وارڈز کے لیے ایلیمنٹری کالج مٹھیانی، آئی بی اے کمیونٹی کالج، اسٹار گرامر اسکول نوشہرو فیروز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی سی کا کہنا تھا کہ اگر کرونا کے مریض سامنے آئے تو ان کو وہاں رکھا جائیگا۔
اس موقع پر چیئرمین ٹائون کمیٹی مٹھیانی انجنیئر ایم بی چانڈیو، ایڈیشنل ڈی سی تاشقین عالم و دیگر بھی موجود تھے۔