وانا(ای این این ایس)جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں اسسٹنٹ کمشنر نے اوگرا کی ہدایات پر غیرقانونی ڈیزل و پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔
درجنوں غیرقانونی ڈیزل و پٹرول ایجنسیوں کو سیل کردیا گیا، جبکہ رجسٹرڈ پٹرول پمپوں کے چیکنگ کے دوران پٹرول پمپس کو پٹرول کے پیمانے میں کمی پر سیل کردیا گیا ہے۔
اسیسٹنٹ کمشنر وانا امیرنواز نے کہا ہے کہ غیرقانونی ڈیزل و پٹرول ایجنسیوں کے خلاف ایکشن لینا وقت کی اہم ضرورت تھی، کیونکہ وہ غیرقانونی طور پر اس کام کو جاری رکھے ہوئے تھے۔
دوسری جانب مختلف پٹرول پمپ کی چھان بین کے دوران دو پٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ 2پٹرول پمپ ڈیزل اور پٹرول کے پیمانے میں چوری میں ملوث تھے،جوکہ مفاد عام کے خلاف کام کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں، جن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سیل کردیا گیا ہے۔