ایبٹ آباد(رپورٹ:نوید اکرم عباسی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مختصر دورہ ایبٹ آباد کیا۔ سابقہ ضلعی امیر محبوب الٰہی جدون کی عیادت کے بعد جماعت اسلامی کے راہنماء امجد خان جدون کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنے منشور سے ہٹ کر عوام کو مہنگائی کی چکی میں پس کر رکھ دیا ہے۔
عوام دو وقت کی روٹی کھانے سے مجبور ہیں ٹیکسوں کی بھر مار سے غریب کا جینا دوبھر ھوگیا ھے مگر تحریک انصاف کی حکومت کی آنیا جانیاں لگی ہوئی ہیں۔
اپوزیشن اپنے اپنے انداز میں کام کررہی ہے جماعت اسلامی بھی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف میدان میں ھے۔
امریکہ ھمیشہ اپنے مفادات کے لیے لوگوں کو استعمال اور تعلقات رکھتا ھے۔ کشمیر کے مسئلہ پر ہندوستان کو اب میدان سے بھاگنے کا موقع نہیں دینا چاہئے۔ استصواب رائے سے کشمیریوں کو انکا حق ملنا چاہیے ۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے ساتھ ضلع ایبٹ آباد کے امیر ساجد قریش عباسی، الخدمت کے امیر سردار سرور، ضلع کونسل کے ممبر سردار فخر عالم گل، سابقہ امیر عبدالرزاق عباسی، سعید مغل، قاضی ارشد ایڈووکیٹ پریس کلب ایبٹ آباد کے صدر عامر شہزاد جدون سمیت دیگر شامل تھے۔
سراج الحق نے کامسیٹ یونیورسٹی کے سامنے دوکان پر قتل کیے جانے والے نوجوان جس کا تعلق لوئر دیر سے تھا، کی فاتحہ خوانی کی اور قاتلوں کی جلد گرفتار کا مطالبہ بھی کیا۔