اوستا محمد (ای این این) نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں غیرت کے نام پر مرد و عورت قتل کر دیے گئے۔
پولیس کے مطابق تحصیل تمبو کے صدر مقام منجھو شوری کے قریب گوٹھ شاہ نواز پرکانی میں ملزم محمد قاسم نے گل حسن نامی شخص کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر اپنی بہن مسمات (ش) کا گلا دبا کر مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
بعد ازاں جاوید کو اسلحہ سے فاٸر کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گٸے ہیں۔ مقامی پولیس نے ضروری کارروائی کے لیٸے دونوں کی نعشیں ڈویژنل ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دی ہیں۔