عصمت قتل کیس: شھلا رضا نے ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کردیا - Eye News Network

عصمت قتل کیس: شھلا رضا نے ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کردیا

0

(کراچی (ای این ای

صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شھلا رضا نے ابراہیم حیدری کی ہسپتال میں عصمت کی مبینہ قتل کے واقعہ کا نوٹیس لیتے ہوئے فوری طور پرایس ایس پی کورنگی سے رابطہ کرکے تفصیلات طلب کرلیں۔

لڑکی کے والدین سے بھی رابطہ کرکے واقعہ پر ان سے ہمدردی اور افسوس کا اظھار کرتے ہوئے بھرپور مدد و تعاون کا یقین دلایا اور پوسٹ مارٹم و چھان بین کے بعد ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا اورکیفر کردار تک پہنچانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
خیال رہے کہ عصمت کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زہریلا انجیکشن لگا کر قتل کر دیا گیا تھا، جس کا مقدمہ درج ہے۔

About Author

Leave A Reply