سندھ حکومت نے تھرمیں چارے کی تقسیم کے لیےمزید 25 کروڑ جاری کردیے - Eye News Network

سندھ حکومت نے تھرمیں چارے کی تقسیم کے لیےمزید 25 کروڑ جاری کردیے

0

مٹھی (ای این این)اسلام کوٹ تحصیل کی 4 یونین کاؤنسلوں میں جاری مفت چارے کی تقسیم کے پروگرام کے بعد سندھ حکومت نے تھرپارکر کی 25یونین کاؤنسلوں میں مفت چارے کی تقسیم کے لئے 25کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو اسٹاک  عبدالباری پتافی نے اسلام کوٹ کے قریب گاؤں کاٹن میں تھر فاؤنڈیشن کے تعاون   اور محمکہ لائیواسٹاک کی جانب سے جانوروں کے مالکان میں دوائیں، ویکسین اور چارہ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے فوری طورپر تھر فاؤنڈیشن کو مویشیوں کے چارے کے لئے ۵ کروڑ روپے جاری کرکے چارے کی تقسیم کا عمل شروع کیا ہے جو کہ ایک چیلنج تھا۔ سندھ حکومت نے مزید ۲۵ کروڑ روپے منظور کئے ہیں اس رقم سے تھر کے مویشی مالکان کو چارہ فراہم کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا تھر میں 70لاکھ سے زائدجانور ہیں اور تھر کی عوام کا روزگار بھی یہی مویشی ہیں لہذا ان کو بیماریوں سے بچانے اور برآمدات کو بڑہانے کے پی پی کی اعلیٰ قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کوششوں سے تھر فاؤنڈیشن کے ذریعے جانوروں میں چارہ تقسیم کیا جارہا ہے ۔ محکمہ لائیواسٹاک تھرپارکر کی کوشش ہے کہ تھر کے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جائے۔

لائیواسٹاک نے تھر میں تقریباً 20لاکھ جانوروں کو ویکسین کرکے انہیں محفوظ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ بھر میں محکمہ لائیواسٹاک نے 38لاکھ جانوروں کی ویکسین کی ہے اس کے علاوہ 23تھرپارکر کے وٹنری ڈاکٹر سمیت سندھ میں 132ڈاکٹروں کو مستقل کیا گیا ہے اور 7موبائل ڈسپنسریز وٹنری گاڑیاں خریدی گئی ہیں، اس کے علاوہ تھر کے جانوروں کو صحت مند رکھنے کے لئے ان کی بریڈنگ کی جارہی ہے سندھ حکومت کی جانب سے بکری کی نسل کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے تھر فاؤنڈیشن کے ذریعے چارے کی تقسیم کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ مال کے چارے کی تقسیم کا نظام شفاف بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں صوبائی وزیر تھرکول بلاک ٹو مائننگ ایریا، ری سیٹلمنٹ ایریا، کھارے پانی سے پیدا ہونے والی فصل اور جانوروں کے چارے کی پیداوار کے علاقے کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر مقامی ایم پی اے فقیر شیر محمد بلالانی نے کہا کہ تھر کی عوام نے ہمیشہ مشکل حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور ہم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔ گورانو ڈیم میں مچھلی کی افزائش کے لئے سندھ حکومت مدد فراہم کررہی ہے مستقل حل کے پانی فراہم کیا جائے گا تاکہ یہاں کے لوگوں کو بیراجی علاقوں کی جانب نہ جانے پڑے۔

ضلعی چیئرمیں ڈاکٹرغلام حیدر سمیجھو نے کہا تھر کے لوگوں کا گزرسفر کا دارومدار صرف اور صرف مویشیوں پر ہے اس لئے انہیں سندھ حکومت کی جانب سے چارہ فراہم کیا جارہا ہے اور پانی کی فراہمی کے لئے سولر پمپ لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری لائیواسٹاک اعجاز احمد مھیسر، ڈائریکٹرلائیواسٹاک غلام قادر جونیجو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینیمل ہسبینڈری جمیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک تھرپارکر ڈاکٹر نوبت کھوسو، تھر فائونڈیشن کے محسن ببر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

About Author

Leave A Reply