ہنزہ: گلئشر سرکنے سے پانی کی وجہ شاہراہ قراقرم متاثر، مسافر پھنس گئے، انتظامیہ حرکت میں آگئی

0

گلگت (رپورٹ: اقبال عاصی)ہنزہ کے علاقے حسن آباد نالے میں واقع ششپر گلیشئر سرکنے سے بننے والی جھیل کے پانی کا اخراج شروع ہو گیا۔
حسن آباد نالے میں طغیانی سے شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ متاثر، دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر جن میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے پھنس کر رہ گئے.
ریسکو ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات آٹھ بجے حسن آباد نالے میں طغیانی آئی جس سے حسن آباد میں شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہو گیا جس سے گلگت اور ہنزہ کے درمیان شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی، جس باعث ہنزہ جانے والی ٹریفک اور ہنزہ سے گلگت آنے والی ٹریفک معطل ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر جن میں بڑی تعداد سیاحوں کی ہے، راستے میں پھنس کر رہ گئے ہیں.
ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ریسکیو زرائع کے مطابق نالے میں پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت پانی کا بہاو 2300 کیوسک تک پہنچ چکا ہے. مقامی ذرائع کے مطابق نالے کے اطراف میں حال ہی میں تعمیر کی گئی حفاظتی دیوار کا ایک حصہ بھی طغیانی سے بہہ گیا ہے.
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ مقام پر نشیبی علاقے سے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

About Author

Leave A Reply