گلگت سے پنڈی جانے والی گاڑی کھائی میں جا گری: دو جاں بحق، 4 زخمی

0

گلگت( ای این این)شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ 6 افراد شدید زخمی. گلگت سے راولپنڈی جانے والےگاڑی نمبری B/1273 ویگو ڈبل کیبن لیو بانڈه لوئر کوهستان کے مقام پر موڑ کاٹتی هوئی گہری کھائی میں جا گری اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ایس ایچ او تھانه پٹن خلیل الرحمٰن خان نے بمعه نفری موقع پر پهنچ کر تمام زخمیوں کو نکال کر تحصیل هیڈکوارٹر هسپتال پٹن منتقل کیا جن کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد 3 ایمبولینسزز کے ذریعے ایوب میڈیکل کمپلیس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

حادثےکے دو شدید زخمی ممتازالرحمٰن اور رضوان برچہ زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

کوھستان پولیس کے ترجمان کے مطابق تمام افراد کا تعلق دنیور گلگت سے بتایا جاتا ہے جن میں ممتاز الرحمان ولد صدر الرحمان سکنه هنزه دیدار علی ولد دینار خان سکنه دینور گلگت، رضوان کریم ولدعبدالرحمان سکنه دینور، شارخ میر ولد شیرباز سکنه دینور، اقتدار خان ولد شمشیر خان سکنه، ڈرائیور نورالدین ولد صحر علی شامل ہیں۔

About Author

Leave A Reply