گلگت:حسین آباد کے امیر علی کی گاڑی 6 بچوں اور خواتین سمیت دریا میں گر گئی، 5 افراد کی تلاش

0

گلگت (رپورٹ: اقبال عاصی) ضلع غذر کے علاقے شیر قلعہ سے گلگت آنے والی گاڑی گلگت کے علاقے ہینزل ہرپون کے مقام پر المناک حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 افراد لاپتہ ہوگئے، ایک خاتون سمیت کم عمر بچی کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرس کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم بچی کی نعش سٹی ہسپتال منتقل کی گٸی ہے۔

ریسکیو 1122 گلگت آفس کے مطابق ہفتہ کے روز ضلع غذر شیر قلعہ سے گلگت آنے والی پوٹوھار جیپ ہینزل ہرپون کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریاۓ گلگت میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی پر سوار پانچ افراد دریا گلگت میں لاپتہ ہوگئے ہیں، جبکہ مقامی رضاکاروں نے بروقت امدادای کارواٸی کرتے ہوۓ خاتون سمیت ایک بچی کو دریا سے نکال کر زخمی خاتون کو آغاخان ہسپتال منتقل کیا، جہاں خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے اور بچی کی نعش سٹی ہسپتال گلگت منتقل کی گٸی ہے۔
ریسکیو زراٸع نے کہا کہ حادثے کا شکار گاڑی میں ایک ہی خاندان کے سات افراد سوار تھے جن میں سے بچوں سمیت پانچ دریا میں لاپتہ ہوۓ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری بتایا جاتا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق حسین آباد ھنزہ سے بتایا جاتا ہے۔ دریا کی نذر ہونے والی فیملی کے سربراہ امیرعلی سمیت ایک خاتون اور تین بچے تاحال لاپتہ ہیں اور ریسکو 1122کی ٹیموں ودیگر کی جانب سے گمشدہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

About Author

Leave A Reply