کراچی میں پولیس آفیسر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

0

کراچی (ای این این ایس) ایس ایس پی کورنگی کراچی فیصل عبداللہ چاچڑ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں پر ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت بتایا جا رہا ہے۔
کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد فیصل عبداللہ چاچڑ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ فیصل عبداللہ چاچڑ ہوم سیکریٹری سندھ عثمان چاچڑ کے بھائی ہیں۔ وہ پی آئی اے جہاز حادثے کے بعد مسلسل ورکنگ میں تھے۔حکام کے مطابق کئی مرتبہ جائے حادثہ کا دورہ کرنا پڑتا تھا۔
تمام ٹیموں اور اعلیٰ حکام کو بریفنگ بھی ڈسٹرکٹ ایس ایس پی دے رہے تھے۔
جائے حادثے پر عوام کا رش بہت زیادہ ہوتا تھا۔ ممکنہ طور پر مسلسل رش والے مقام پر جانے کی وجہ سے وائرس لگا۔

About Author

Leave A Reply