کامونکی میں ذہنی مریض لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

0

لاہور(ای این این ایس/م ڈ) پنجابی کے ضلع گوجرانوالہ کے کامونکی میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی ایس پی عامر ملک کی ہدایت پر پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا اور پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کرلیا۔
سٹی پولیس نے سرکار کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی پر تشدد اور زیادتی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

About Author

Leave A Reply