ڈی جی خان میں بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا بڈھا گرفتار: والدین بچوں کو آگہی دیں، ڈی پی او اختر فاروق

0

ڈیرہ غازی خان(ای این این ایس) سات سالہ بچی سے 70 سالہ شخص کی زیادتی کی کوشش، پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کو وقار شاہ نے اطلاع دی کہ 7 سالہ (س) سے شکیل نے زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔ اطلاع پر بروقت پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ شہزادہ سلطان ٹاٶن میں شکیل ولد مختیار حسین بعمر 70 سال سکنہ شہزادہ سلطان ٹاٶن نے اپنی بیٹھک میں دوکان لگائی ہوئی ہے جہاں پر 7 سالہ (س) جب سودا سلف لینے گئی تو شکیل نے بچی سمیرا بی بی سے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
اطلاع پر تھانہ سٹی ڈیرہ پولیس موقع پرپہنچ گئی اور ملزم شکیل کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار احمد ملکانی نے کہا کہ بچوں سے زیادتی و جبر کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا۔
ڈی پی او اختر فاروق نے والدین سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ اپنے بچوں کو اکیلا کہیں بھی نہ جانے دیں اور انہیں گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے بارہ میں آگاہ کریں۔ اپنے بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ قاٸم کریں تاکہ وہ آپ کو ہر بات بتانے میں جھجھک محسوس نہ کریں۔

About Author

Leave A Reply