ڈی آئی خان: پانی کی تقسیم پر تنازع، فائرنگ میں دو بھائیوں سمیت 7 افراد جانبحق، 3 زخمی

0

پشاور /ڈیرہ اسماعیل خان(ای این این ایس)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کی تحصیل درابن تھانہ چوہودان علاقہ منگل میں پہاڑی پانی کھیتوں کو دینے  کے تنازعہ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ  کے نتیجے میں ہلاکتوں اطلاعات ہیں۔

 مقامی ذرائع کے مطابق مدوزئی  قبیلے کے لوگ پہاڑی پانی کو لگانے کے لئے گئے تو  پخہ خیل  قبیلے کے لوگوں نے کہا کہ ابھی ہمارا وقت ہے جس پر تلخ کلامی کے بعد  فائرنگ شروع  کر دی گئی،  جس کے نتیجے میں لطیف، احمد شاہ، حبیب اور عصمت جانبحق ہوگئے جبکہ دو افراد قیو م اور سلیم زخمی ہوئے ۔

واقع کی اطلاع  پر مقتولین کے  مسلح افراد  اور ملزمان کے درمیان  فائرنگ کے تبادلے میں دو سگے بھائی ظاہر شاہ اور طاہر شاہ کو بھی قتل کردیا گیا، جبکہ  ایک شخص شاہد  زخمی ہوا۔

علائقہ میں کشیدگی برقرار ہے تاہم زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

About Author

Leave A Reply