کراچی(ای این این ایس) نامور ڈینٹل سرجن اور طب میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد صفوان مالک نے پاک سرزمین پارٹی کے (پی ایس پی) مرکز پاکستان ہاوُس میں پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی سے ملاقات کی اور پی ایس پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا.
اس موقع نیشنل کونسل کے رکن شمشاد علی صدیقی اور صوبائی اسمبلی کے سابق رکن محمود عبدالرزاق بھی موجود تھے۔
سید مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر صفوان کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کے پیغام کو آگے بڑھائیں گے۔