پی پی حکومت اپنا رویہ ٹھیک کرے، جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے، جی ڈی اے رہنما  بڈھل چانڈیو

0

  نوشھروفیرو/مٹھیانی (ای این این) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما محمد بڈھل  خان چانڈیو  نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پی پی پی حکومت نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو اس کو ان کی ہی زبان میں جواب دیا جائیگا۔

پریس کلب مٹھیانی (رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی پی، حکومت کے نشے میں سندھ کی مہمان نوازی بھی بھول گئی ہے، اس لیے سیاسی رہنماؤں پر حملے کیے جا رہے ہیں، جو کہ سیاسی کلچر خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

محمد بڈھل چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ پہلے حلیم عادل شیخ، ارباب غلام رحیم اور اب سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں پر حملے کیے گئے ہیں جو کہ شرمناک حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان سب کے پاس ہیں اور اس طرح ہم لوگ بھی کر سکتے ہیں لیکن ہم سیاسی کلچر خراب نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے پی پی قیادت کو کہا کہ وہ اپنے کارکنان کی تربیت کرے اور ان کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے باز رکھیں۔

About Author

Leave A Reply