پولیس نے صحافی عزیز میمن کی موت کو طبعی قرار دے دیا، دباؤ پر قتل کی ایف آئی آر درج کی: ایس ایس پی

0

اسلام آباد (ای این این ایس) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جامشورو ولی اللہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں صحافی کے قتل کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
ایس ایس پی جامشورو کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر عزیز میمن کی موت طبعی ہے، تفتیش کے لیے کیمرہ مین حراست میں ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق صحافیوں کے دباؤ پر قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے عزیز میمن کے مبینہ قتل کی تمام رپورٹس کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 16 فروری کو ضلع نوشہروفیروز کے شہر محراب پور میں عزیز میمن کی لاش گودھو نہر سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد قتل کے شبے میں ان کے ساتھی کیمرہ مین کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

About Author

Leave A Reply