پنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر دریاء میں گر گئی، 26 افراد ہلاک

0

گلگت(ای این این ایس) راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر روندو کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں مشہور کوہ پیما شبیرحسین سدپارہ سمیت ڈرائیور، خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سکردو ضلعی انتظامیہ کا حادثے کے متعلق کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے جو دوران علاج چل بسے جبکہ دریائےبرد ہونے والے 9 افراد کی لاشیں نکالی گئیں اور انہیں آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو پہنچا دیا گیا ہے جہاں شناخت کے بعد لوحقین کے حولے کر دیا گیا ہے ادھر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سکردو روڈ پر پونے والے المناک ٹریفک کے حادثے کی تحقیقات کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اس ٹریفک حادثے میں 2019 میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی سر کرنے والے شبیر حسین بھی اس حادثے میں جان بحق ہوگئے۔

About Author

Leave A Reply