ٹریڈ یونین رہنما قمر زمان صادق آباد سے گرفتار، سول سوسائٹی کا اظہار برہمی

0

رحیم یار خان (ای این این) پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے جنرل سیکرٹری قمر زمان کو صادق آباد میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں گھر سے بغیر کچھ بتائے اٹھایا گیا۔
اہلکاروں نے ان کے گھر میں تلاشی بھی لی اور لیپ ٹاپ کا پوچھتے رہے، تاہم خواتین کے احتجاج اور چیخ و پکار پر اہلکار قمر زمان کو اٹھا کر لے گئے۔
ابتدائی طور پر ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا، تاہم بعد ازاں ان پر سائبر کرائیم (پریوینشن آف الیکٹرانک کرائیمس ایکٹ) قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری ظاہر کردی گئی۔

سول سوسائٹی اور عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما کامریڈ فاروق طارق کے مطابق قمر زمان خان نے پی ٹی آئی حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں کی جانے والی ہوش ربا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین نے حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply