وانا ہائی اسکول کاپیش امام دل کادورہ پڑنے سے جانبحق، ڈاکٹرز ہسپتال سے غالب

0

وانا(ای این این ایس) جنوبی وزیرستان کے ذیلی ہیڈکوارٹر وانا کے قدیم تعلیمی ادارے گورنمنٹ ہائی اسکول وانا کے پیش امام کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈی ایچ کیو وانا پہنچانے پر ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی غیر موجودگی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہارگئے۔
گورنمنٹ ہائی اسکول وانا کے ٹیچرز کا کہنا ہے کہ ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں او پی ڈی کھلی ہوئی تھی، لیکن عملہ غائب تھا، پورے ہسپتال میں ایک ڈاکٹر تک موجود نہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال کے ایم ایس کے بنگلے کا دروازہ کٹھکھٹا یا،مگر وہ بھی موقع پر موجود نہیں تھے۔ٹیچرز کا کہنا ہے کہ اس دوران گورنمنٹ ہائی اسکول کا پیش امام زیرمحمد تڑپتا رہا، لیکن مسیحا غائب تھے۔
گورنمنٹ ہائی سکول وانا کے پیش امام زیرمحمد نے تڑپتے تڑپتے جان دے دی، لیکن اس دوران کوئی ڈاکٹر ان کی جان بچانے کیلئے نہ پہنچا۔
گورنمنٹ ہائی اسکول وانا کے ٹیچرز نے اعلیٰ حکام سے اس کا نوٹس لینے اور ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت اقدام لینے کی اپیل کی ہے۔

About Author

Leave A Reply