وانا سے اغوا کیے گئے دو ڈاکٹروں کا پتہ چل گیا

0

وانا(ای این این ایس) جنوبی وزیرستان سے اغوا کیے گیے ڈاکٹروں کا سراغ مل گیا ہے۔ دونوں ڈاکٹروں کو وڈیوز دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان کی قید میں ہیں اور ان کے جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔
ڈاکٹر نورحنان نے وزیراعظم پاکستان، گورنر اور وزیراعلیٰ کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے جلدی بازیابی کی اپیل کی ہے۔ یہ ویڈیو مبینہ طور پر تحریک طالبان کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر نورحنان جو کہ ٹی، بی ہسپتال وانا کے انچارج تھے،ان کو مسلح افراد نے 11 ستمبر کو اپنے سرکاری دفتر سے دوران ڈیوٹی اٹھایا تھا، جبکہ اس واقعہ کے چند دن بعد ڈاکٹر عابد کو مسلح افراد نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے علاقہ خیسور سے اغوا کیا تھا۔

About Author

Leave A Reply