وانا: بھرے بازار میں ایک شخص قتل، دوسرے کی گولیاں لگی لاش ملی

0

وانا(ای این این)جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا دن دیہاڑے بھرے بازارمیں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود دو افراد قتل،فائرنگ کرنے والے افراد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں کچھ دن خاموشی کے بعد اتوار کو پھر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے کشید خان کو وانا کے بھرے بازار میں دن دیہاڑے قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
کشید خان کی لاش ان کے آبائی گاوں بدر روانہ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اینزرچینہ سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شخص کو قتل کرنے کے بعداس کی لاش ایگری پارک وانا کے قریب اینزر چینہ کے ایک نا لے سے برآمد ہوئی۔
ان کے پاس سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ پر ہی پیرزادہ ولد صالح خان درج ہے۔جس کا تعلق تحصیل شکئی جنوبی وزیرستان وانا سے بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے ضلع بھر میں پچھلے ایک مہینے سے دفعہ 144 نافذ ہے اور صوبائی اسمبلی کیلئے 20جولائی کو انتخابات ہورہے ہیں۔

About Author

Leave A Reply