وانا:صحافی کو دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0

وانا(ای این این ایس)جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں وانا پریس کلب کے صحافیوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس مینیجر جنوبی وزیرستان تاج محمد کی جانب سے نازیبا الفاظ کے استعمال اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر امان اللہ، عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی تاج محمد اور جمعیت علماء اسلام(ف) کے ضلعی پریس سیکریٹری مولانا جان محمد کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر تاج محمد کے خلاف کاٹکی جائے ورنہ احتجاج جاری رکھا جائیگا۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ڈسٹرکٹ اسپورٹس مینیجر نے وانا پریس کلب کے صدر نیک محمد کو دھمکیاں دی تھیں۔

About Author

Leave A Reply