نو لاکھ لوگ پاکستان آئے جن کا ٹیسٹ نہیں ہو پایا، بلوچستان جزوی لاک ڈائون میں ہے: جام کمال

0

جعفرآباد(رپورٹ:امتیازبمبل)وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے  جعفرآباد کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے  کے لیے ترکش کالونی میں 52 بستروں پر مشتمل   قرنطینہ سینٹر کادورہ کیا گیا،  اس موقع پر میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے مقابلہ  احتیاطی تدابیر سے کیا جا سکتا ہے لوگوں میں یہ تاثر پھیلایاجا رہا ہے کہ کورونا  وائرس ایران سے آنے والے زائرین میں ہے۔

زائرین کو پچھلے 20دنوں سے تفتان بارڈر پر ہم نےروکے رکھا جن صوبوں کے زائرین تھے ان کو مکمل چیکنگ کے بعد ان کےصوبوں میں پہنچایا گیا ہے۔ پچھلے20 دنوں سے دنیا بھر سے نو لاکھ لوگ پاکستان آۓ نہ وہ قرنطین سینٹروں  میں رہے نہ ہی ان کے ٹیسٹ کیے گئے، وہ امریکہ، انگلستان، یو اےای، یورپ کے دیگر ملکوں سے آۓ تھے۔

بلوچستان میں جتنےبھی کیسز آۓ ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں اور وہ شیخ زائد اسپتال میں اور ان کا ٹریٹمنٹ کیا جا رہا ہے عوام کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوۓ لوگوں کو چند دن یا ہفتے گھر میں گزاریں ۔بلوچستان  کوجزوی لاک ڈاٶن بھی کیا ہے،  جن ہوٹلز شاپنگ مال اور زیادہ رش والے مارکیٹیں بند کی گئی  ہیں کورونا وار سے سب کو حفاظتی تدابیر کرنی چاہییں۔

About Author

Leave A Reply