نوشہرو فیروز:مطلوب ملزم لوٹی جت زخمی حالت میں گرفتار

0

مٹھیانی(رپورٹ:منظور ملک/ محسن حسن/ای این این) پولیس نے بالآخر کٸی مقدمات میں مطلوب ملزم نذیر عرف لوٹی جت کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مٹھیانی-مورو لنک روڈ پر ٹھوڑھا کے مقام پر ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فاٸرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں نذیر عرف لوٹی جت کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گٸے.
پولیس کے مطابق لوٹی جت کٸی مقدمات میں مطلوب تھا اور بہت ساری وارداتوں میں ملوث تھا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں لوٹی جتنے نے شادی کی تھی جس میں مبینہ طور پر کچھ پولیس والے بھی شریک ہوٸے تھے جن کو ایس ایس پی الطاف حسین لغاری کے احکامات پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

About Author

Leave A Reply