نوشھروفیرو میں ذخیرہ اندوز بے قابو، کاشتکار پریشان

0

 نوشھروفیرو(ای این این) نوشھرو فیرو میں ذخیرہ اندوزوں نے کھاد چھپا دی، کاشتکار پریشان، ذخیرہ اندوز دوگنی روم میں کھاد فروخت کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران شکایات کے باوجود ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں نے مختلف شہروں میں کھاد چھپا رکھی ہے اور جو بھی منہ مانگے دام دیتا ہے اسے کھاد کی بوریاں دی جا رہی ہیں۔
کاشتکاروں و دیگر نے مطالبا کیا ہے کہ انتظامیہ خواب خرگوش سے جاگے اور کاشتکاروں کو انصاف فراہم کرنے میں مدد کرے۔
خیال رہے کہ کاشتکاروں نے وزیر اعظم سٹیشنز پورٹل پر بھی شکایات کی ہیں، تاہم اب تک کوئی موثر کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

About Author

Leave A Reply