ناظم جوکھیو قتل کیس انسداد دہشتگری عدالت میں چلانے کا فیصلہ

0

 کراچی (ای این این) ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے چالان سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت یہ سمجھتی ہے کہ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلنا چاہیئے، تحریری فیصلہ
مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ مقتول اور ملزمان کے درمیان کوئی رنجش یا دشمنی نہیں تھی، تحریری فیصلہ
ملزمان کے اقدام کا مقصد عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور خوف پھیلانا تھا، تحریری فیصلہ
ماڈل کرمنل کورٹ نے بھی مقدمے کو دہشتگردی کے زمرے میں قرار دیا تھا، تحریری فیصلہ
ماڈل کرمنل کورٹ نے ملزمان کی درخواست ضمانت اسی بنیاد پر خارج کی تھی، تحریری فیصلہ
عدالت کا تفتیشی افسر کو انسداد دہشتگردی عدالت منتظم عدالت سے رجوع کرنے حکم
عدالت نے حکم دیا کہ مقدمے کا چالان اور پولیس فائل انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو پیش کی جائے۔

About Author

Leave A Reply