مٹھی: ساس سے مبینہ جھگڑے کے بعد عورت نے دو بچوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگادی، تینوں جانبحق

0

مٹھی (ای این این) تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے گائوں ستلا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ساس کی مبینہ زیادتیوں سے تنگ آکر ناراض بہو نے اپنے دو معصوم بچوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور خودکشی کرلی۔

چھاچھرو کے گائوں ستلا میں شادی شدہ خاتون 28 سالا چونا زوجہ تیرتھ بھیل نے اپنے دو معصوم بچوں 4 سالہ کانجی مل اور ایک سالہ بچی سیتا کو ساتھ لے کر کنویں میں چھلانگ ماردی، جس کے نتیجے میں تینوں کنویں اندر ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی رہنما کاشف بجیر کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں مسلسل قحط کے باعث خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply