مٹھیانی: ڈاکٹر منظور ڈیپر انتقال کر گئے

0

مٹھیانی (ای این این) مٹھیانی کے مشہور ڈاکٹر اور ڈیپر خاندان کی اہم شخصیت منظور حسین ڈیپر گذشتہ شب نوشہرو فیروز میں انتقال کر گئے۔
وہ مرحوم استاد محمد سومر ڈیپر کے بھتیجے اور غلام حیدرڈیپر کے اکلوتے بیٹے تھے۔

ڈاکٹرمنظور کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور 57 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

نماز جنازہ میں شریک لوگ مرحوم کا آخری دیدار کرتے ہوئے

وہ ایم بی بی ایس کے دوران شاگرد سیاست میں بھی سرگرم رہے۔

ان کی نماز جنازہ مٹھیانی ہائی اسکول گرائونڈ میں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں استاد علی محمد ملک نے پڑھائی۔ بعد ازاں ان کی تدفین آبائی قبرستان سیدو فقیر میں کردی گئی۔

About Author

Leave A Reply