مٹھیانی میں جیک کا قیام، مسائل حل کرانے کا عزم

0

مٹھیانی(ای این این ایس) مٹھیانی شہر کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی سماجی و مذھبی رہنماؤں، وکلا اور صحافیوں نے جائنٹ ایکشن کمیٹی (جیک) تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی آگہی اور جدوجہد سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔
اس اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے باشعور افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما و سینئر صحافی لالا حسن پٹھان، محمد اسلم شيخ، عتيق الرحمان قريشی، رائو طفيل احمد، محمد عرس مستوئی، امتياز علی بھٹی، کاشف علي شيخ، وکيل عبدالله سلطان، رانا غلام سرور، قاضی قربان حسين، نثار احمد سموں، غلام قادر بھٹی، عنايت علی سومرو، فياض ملاح، عبدالرشيد ملک، اکرام الله راجپوت و دیگر نے کہا کہ مٹھیانی ماضی میں بھی بہتر شہر رہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس جدید دور میں مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیک مٹھیانی جلد ہی ایک باشعور اور منظم انداز میں اپنی جدوجہد کا آغاز کریگی اور شہر کے مسائل اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

About Author

Leave A Reply