مسلسل جدو جہد سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں: بلال شاھد راؤ کا جیک تقریب سے خطاب

0

 مٹھیانی(ای این این ایس) اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز پر جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظھار ڈپٹی کمشنر نوشھروفیرو کیپٹن (ر) بلال شاھد راؤ نے مٹھیانی میں جائنٹ ایکشن کمیٹی (جیک) کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل میں وقت تو لگ سکتا ہے لیکن ان کو ضرور حل ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ترقیاتی کام ضروری ہیں وہ ترجیحات میں شامل ہونے چاہییں، نوجوان ایسے مسائل کی نشاندھی کریں اور تواتر کے ساتھ اس کام کا پیچھا کریں تو مسائل حل ہو جائینگے۔

اس موقع پر ڈی سی بلال شاھد راؤ نے جیک کی سپریم کونسل کے 18 اراکین سے حلف لیا، جنہوں نے شھر کے مسائل حل کرونے کا عزم کیا۔

تقریب سے لالا حسن، مبین احمد بھرٹ، عبدالوھاب عباسی، عتیق الرحمٰن قریشی، رانا سرور و دیگر نے خطاب و شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply