لیہ میں ماں، دو بیٹیوں اور بہو کے ساتھ9 ماہ تک اجتماعی زیادتی

0

لاہور(ای این این ایس) ہنجاب کے ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں خاتون، اس کی 2 بیٹیوں اور بہو سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی، اسُ پر اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ برادری کے ایک شخص نے معاملہ طے کرانے کے بہانے بلایا اور قید کر لیا، 9 ماہ تک اسے، اس کی دو بیٹیوں اور بہو کو 9 افراد زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزم نے کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوا کر زمین بھی اپنے نام کرا لی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About Author

Leave A Reply