لاڑکانہ: ایک ہے خاندان کے پانچ افراد قتل، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

0

کراچی/لاڑکانہ(ای این این ایس) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی لاڑکانہ رینج سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعہ کی وجوہات اور اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کی ہر طرح سے مدد کی جائے اور ضلعی انتظامیہ قبائلی جھگڑوں کو مزید بڑھنے سے روکے۔

خیال رہے کہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کرمیاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

About Author

Leave A Reply