عیسائی سے مسلمان اور پھر کرسچین بن نے والے شوہر کا کیس، مسلم عورت سیف ہائوس منتقل

0

کراچی(ای این این) سندھ ہائی کورٹ میں عیسائی سے مسلم اور مسلم سے کرسچین ہونے پر کیس کی سماعت ہوئی۔

شمعون مسیح نے عدالت کو بتایا میری بیوی کو اے ایس آئی شاہد تھانہ کورنگی نے غیر قانونی رکھا ہوا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ کورنگی کی جانب سے صائمہ کو عدالت میں پیش کیاگیا۔

صائمہ نے کورٹ کو بتایا “میں مسلم گھرانے میں پیدا ہوئی اور شمعون مسیح نے مسلم ہو کر مجھ سے شادی کی اور بعد میں وہ عیسائی بن گیا اور مجھے بھی کرسچین کرنا چاہتا ہے”۔

جسٹس صلاح الدین پنھور نے صائمہ اور اس کے تینوں بچوں کو تین دن کے لیے سیف ہاؤس بھیج دیا۔
جسٹس صلاح الدین کا کہنا تھا کہ چار سال سے دیکھ رہا ہوں مسلم لڑکیاں غیر مسلم لڑکوں سے شادی کر رہی ہیں۔
غیر مسلم لڑکیوں کی تعداد مسلم لڑکوں سے شادی کرنے میں کم ہے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی نگرانی میں صائمہ اور اس کے تینوں بچوں کو سیف ہاؤس بھیجتے ہوئے کاروائی 31 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔

About Author

Leave A Reply