Citizens saved girl child of drowning as her mother jumped into river near Moro. (ENNS)
مورو(رپورٹ: اختر لغاری)مورو کے قریب قمرالدین تھانہ کی حدود گاؤں حاجی وارث ڈاہری کے رہائشی امتیاز ڈاہری کی بیوی مسمات صاحبہ ڈاہری نے اپنی دو معصوم بچیوں سمیت روہڑہ کئنال میں چھلانگ لگا دی۔
صاحبہ کی نعش نکال لی گئی، جبکہ چار ماہ کی بچی صبا کو زندہ بچا لیا گیا لیکن چار سالا بچی کرن کی تلاش جاری تھی۔
اہل علاقہ کے مطابق عورت نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے، جبکہ کچھ لوگوں کا بتانہ تھا کہ عورت کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔