صحافی عزیز میمن کی نہر سے لاش برآمد

0

نوشہرو فیروز (ای این این ایس)
نوشہرو فیروز کی تحصیل محرابپور میں کے ٹی این چینل کے رپورٹر عزیز میمن کی لاش گودو نہر سے برآمد کی گئی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق انہیں کسی تار سے گلا گھونٹ کر قتل کیاگیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق ’مقتول صحافی کے گلے میں کیبل کی تارپھنسی ہوئی تھی۔ خدشہ ہے کہ انہیں مذکورہ تار سے گلا گھونٹ کرقتل کرنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا ہے، نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس تفتیش جاری ہے۔‘
تحصیل ہسپتال کے میڈیکل آفیسرنے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی طور کچھ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ عزیز میمن کی موت گلا گھٹنے سے ہوئی ہے یا حرکت قلب بند ہونے یا کسی اور وجہ سے ہوئی۔ ان کے گلے میں پائی گئی تار کے نشانات گلے پر نہیں ملے ہیں۔
خیال رہے کہ عزیز کو اپنا ہی کیمرامین کسی جگہ لے گیا اور اس کو مبینہ طور پر میمن نے واپس بھیج دیا اور کچھ  گھنٹوں بعد اسکی لاش برآمد ہوئی۔ عزیز میمن نے بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ وہ گذشتہ تین دھائیوں سے صحافت کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل اسی ضلع میں سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپیلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو جائداد کی تکرار پر گولیاں مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔

About Author

Leave A Reply