صحافیوں کے تحفظ کا سوال کانفرنس کرانے کا اعلان

0

 نوشھروفیرو (ای این این) پریس کلب مٹھیانی رجسٹرڈ کا اہم اجلاس اتوار کی صبح سرپرستوں اور صدر علی سکندر کی نگرانی میں ہوا، جس میں صحافیوں کے تحفظ کا سوال کے عنوان پر قومی کانفرنس کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں شریک 14 عہدیداران و اراکین نے شرکت کی اور کہا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات اور ان پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات کا درج ہونا تشویشناک ہے۔ صحافی پہلے سے معاشی مسائل کا شکار ہیں اور اوپر سے ان پر تشدد کھلی دہشتگردی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کانفرنس میں پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالا اسد پٹھان، لالا رحمان سموں، خالد کھوکھر، ایم پی اے ممتاز علی چانڈیو، لالا حسن، ریاض سہیل، عبدالوھاب عباسی، ذوالفقار خاصخیلی، رانا شیر محمد، قاضی ذوالفقار زائر و این ایف یو جے کے سابق و موجودہ عہدیداران اور دیگر سینئر صحافی و رہنما شرکت کرینگے۔

اجلاس میں طئے کیا گیا کہ کانفرنس 29 اگست کو مٹھیانی میں منعقد کی جائیگی۔
اس موقع پر سلمان چانڈیو کو خازن، رانا اکرام کو رابطا سیکریٹری اور بشیر احمد کو جائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا، جبکہ سابقہ صدر امتیاز بھٹی کی رکنیت بھی ختم کی گئی۔
اجلاس میں عتیق الرحمٰن قریشی، رانا غلام سرور، غلام نبی بھٹی، ریاض حسین، چاکر علی چانڈیو، سلمان خان، ایم جمن، شوکت علی، زوار حسین، شہزاد علی، بشیر احمد سولنگی، رانا اکرام و دیگر نے شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply