شرجیل کے فارورڈ گروپ میں شامل ہونے کا امکان؟نیب نے میمن کی والدہ سے جائداد خریدنے والے تاجروں کو کال اپ نوٹس جاری کردیے، عدالت پہنچ گئے

0

کراچی (ای این این) قومی احتساب بیورو (نیب) نے  سابق صوبائی وزیر ، رکن صوبائی اسیمبلی سندھ شرجیل میمن کے قریبی لوگوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ وفاداری تبدیل کر کے پی پی سے علحدگی یا کنارہ کشی اختیار کرلینگے۔

تفصیلات کے مطابق  نیب نے شرجیل کی والدہ کو پلاٹ فروخت کرنے والوں کو بھی کال اپ نوٹس جاری کردیا ہے۔

کال اپ نوٹسز کے بعد بزنس مین اکرام الٰہی اور احسان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 2014 میں ڈیفنس کے پلاٹ کا سودا شرجیل میمن کی والدہ سے کیا تھا۔ ان کے وکیل  حیدر وحید نے عدالت کو بتایہ کہ نیب نے انہیں کال اپ نوٹس جاری کردیا ہے، ان کا کیا قصور ہے۔

اس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ان کو گواہ کے طور طلب کیا ہے، وہ ملزم نہیں ہیں۔ وکیل حیدر وحید نے کہا کہ تاجر یہ باریکیاں کیا جانیں ، یہ تو ڈر کے مارےضمانت کیلیے عدالت آگئے ہیں۔لہٰذا نیب عدالت میں لکھ کر دے دے تو انہیں اطمینان ہوجائیگا۔

نیب پراسیکیوٹر نے اس پر کہا کہ انکوائری جاری ہے ،تحریری بیان دینے کے لئے نیب حکام سے اجازت  لینا ضروری ہے۔

عدالت نے 24 جولائی کو نیب کو تحریری کمنٹس پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جبکہ بینچ نے شرجیل میمن کے سات مل کر منی لانڈرنگ کے ملزم سہیل کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع  بھی کردی۔ وکیل حیدر وحید کا کہنا تھا کہ درخواست گذار منی ایکسچینج کے کاروبار سے تعلق رکھتا ہے۔ اس پر شرجیل میمن کی کی دولت باہر بھیجنےکا الزام ہے۔درخواستگذار کو کیا علم کہ رقم کہاں سے اور کیسے آئی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میمن جلد ہی پارٹی چھوڑ کر ممکنہ فارورڈ بلاک میں شامل ہو جائینگے جس کا دعویٰ وفاقی وزیر فواد چوہدری پہلے ہی کر چکے ہیں۔

About Author

Leave A Reply