سینیٹر اور ایم پی اے کے والد نے ہمارے اڈوں پر قبضہ کر لیا، کمزور ہیں بس بد دعاء ہی دے سکتے ہیں: مہمند میں پریس کانفرنس

0

مہمند(ای این این ایس) میاں گل غفار سکنہ کسئی، میاں گان اور دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بننے سے پہلے میاں منڈی بازار کے پانچ اڈے ہمارے ملکیت میں چلے آرہے ہیں. 1940 کا قومی معاہدہ بھی ہمارے ساتھ موجود ہے، جس کے تحت قومی مشران نے بازار کے اڈے پر میاں گان کے حق تسلیم کیا تھا اور معاہدے پر قومی مشران کے دستخط بھی موجود ہیں۔
اب ملک رحمان عرف ریمان زور زبردستی اور سیاسی اثرورسوخ کے ذریعے ہم سے مذکورہ اڈے چھیننا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں اور ضلع مہمند کے سید خاندان سے ہمارا تعلق ہے۔

ملک رحمان جس کا ایک بیٹا سینیٹر اور دوسرا ایم پی اے ہے، ہم ان لوگوں کی ٹکر کے نہیں ہیں. بس ہم صرف بدعاء ہی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ہمارے ساتھ ظلم کرنے اور ہمارے جائیداد چھیننے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور انصاف کیا جائے۔

About Author

Leave A Reply