مٹھیانی(ای این این ایس)سینئر صحافی و اور انسانی حقوق کے علمبردار لا لا حسن، پی پی رہنما انور پٹھان اور امام بخش پٹھان کی والدہ ماجدہ پٹھانی زوجہ غلام قادر پٹھان مرحوم کا سوئم گذشتہ روز ان کے آبائی شہر مٹھیانی، ضلع نوشہرو فیروز میں ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے لالاحسن سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندئے درجات کے لیے دعا کی۔ تعزیت کرنے والوں میں ڈاکٹر جبار خٹک، رکن صوبائی اسمبلی سندھ ممتاز علی چانڈیو، عبدالوہاب عباسی، عبدالشکور عباسی، نیاز حسین خاصخیلی، ایم پی اے رانا انصارصدیقی، ڈاکٹر وزیر ملک، وقار شیخ، ذوالفقار خاصخیلی، قطب الدین کھوسو، ایاز پٹھان، آفتاب عالم، بڈھل ملک، مٹھیانی ٹائون کمیٹی کے چیئرمین ایم بی چانڈیو، قاضی ذوالفقار، عتیق الرحمان قریشی، خالد فراز، زاھد راجپر، زاھد قائمخانی، مظہر خاصخیلی، رشید ملک، مقصود احمد، فدا حسین، ودیگر شامل ہیں، جنہوں نے مٹھیانی پہنچ کر اور فون پر تعزیت کی۔
یاد رہے کہ لالا حسن کی والدہ جمع کی صبح بلڈ پریشر کم ہونے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔
سوگواران میں آصف مصطفیٰ، کاشف مصطفیٰ، محسن حسن، احسن حسن، نیلما حسن، وقار حسن، مسعود مرتضیٰ، اسد، عاطف مصطفیٰ، جبار جوش، محمد بخش ودیگر شامل ہیں۔