سینئر صحافی امتیاز فاران پر پی ٹی آئی رہنما کا حملہ، مقدمہ درج کرکے پارٹی سے نکالا جائے: صحافی

0

کراچی (ای این این) امتیاز خان فاران، صدر کراچی پریس کلب پر پی ٹی آئی کے لوکل رہنما مسرور سیال نے ایک ٹاک شو کے دوران حملہ کردیا۔
پروگرام کے دوران ایک سوال پر مسرور سیال نے اس کو دھکا دیکر گرا دیا اور بعد ازاں دست گریبان ہو گئے۔
پروگرام کے میزبان و دیگر نے بعد ازاں انہیں الگ کردیا۔
ایک منظم منصوبہ بندی کے لڑائی والی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی۔
وڈیو وائرل ہونے پر صحافی برادری کی جانب سے امتیاز فاران پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیال کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور اسے پی ٹی آئی سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد پریس کلب، کراچی پریس کلب اور یوجیز کی جانب سے منگل کے روز احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا۔

About Author

Leave A Reply