سید حسنین حیدر کاظمی الشفاء اسلام آباد میں انتقال کر گئے

0

اسلام آباد/مٹھیانی(ای این این ایس) مشہور شخصیت استاد سید حسین شاہ کاظمی مرحوم کے بیٹے اور سید ضمیر حیدر شاہ کے بڑے بھائی انجنیئر سید محمد حسنین حیدر کاظمی گزشتہ شب اسلام آباد کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔
وہ جگر کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ ہفتے پہلے ان کا الشفا اسپتال اسلام آباد میں لور ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ان کے بیٹے سید اظہر شاہ کے مطابق سید محمد حسنین حیدر کی نماز جنازہ پیر کی رات ان کے آبائی علاقے مٹھیانی میں ادا کی گئی۔ اور ان کی تدفین میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ وہ الشفاء اسپتال اسلام آباد میں کچھ ماہ تک زیر علاج رہے اور ان کو بیٹی کے جگر سے ٹرنسپلانٹ کرنے کا آپریشن دو ہفتے پہلے ہوا تھا، لیکن وہ کامیاب نہیں رہا۔

About Author

Leave A Reply