سکرنڈ کے نواحی گاؤں میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، ایک قتل، 4 زخمی - Eye News Network

سکرنڈ کے نواحی گاؤں میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، ایک قتل، 4 زخمی

0

 سکرنڈ (رپورٹ: گل محمد لغاری) سکرنڈ سرہاری کے قریب کڈھر تھانے کی حدود گاؤں سردار مقبول جمالی میں 5 مسلح افراد نے زمیندار غلام حسین کے کسان رسول بخش ملاح کے گھر میں گھس کر 4 افراد کے اوپر فائرنگ کرکے ان کو سخت زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔
زخمیوں میں محمد خان ملاح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئے، جبکہ رسول بخش ملاح، ایک عورت اور گھر میں آئے ہوئے مہمان غلام حسین نامی شخص سخت زخمی ہوگئے۔
اہل علاقہ کے لوگوں نے فائرنگ کی آواز سن کر زخمیوں کو تعلقہ اسپتال سکرنڈ پہنچایا وہاں دو افراد رسول بخش اور غلام حسن کو فرسٹ ایڈ
دے کر تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا اور عورت کی مرہم پٹی کی گئی۔ مقتول محمد بخش ملاح کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی۔
بعد ازاں ملاح برادری کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا گیا کہ 8 سال قبل ضلع دادو کے گاؤں رانجھن میں یوسف شورو کی زمین کاشت کرتے تھے، جہاں شورا برادری کی آپس میں تنازعہ ہوا جس پہ ہمیں یوسف شورو کی زمین کاشت نہ کرنے کی دھمکیاں دی گئی اور پھر شورا برادری کے لوگوں نے زمین کاشت کرتے ہوئے رسول بخش ملاح کو ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی کیا تھا جس کا فیصلہ حکم خان نوحانی نے کیا لیکن فیصلے پر عمل نہیں کرایا گیا۔

About Author

Leave A Reply