سکرنڈ: زمین پر قبضہ کی کوشش اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہرہ

0

سکرنڈ(ای این این) سکرنڈ کے  نواحی گائوں نواب بھٹو میں بھٹو برادری کے لوگوں کی زمین پر لکھمیر برادری کے مبینہ قبضہ کے خلاف بھٹو ویلفیئر آرگنائزیشن شہید بینظیر آباد کی جانب سے ضلعی صدر اسلم بھٹو، ذوالفقار بھٹو اور عبدالستار بھٹو کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو سکرنڈ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔

ریلی سے رہنمائوں نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے بھٹو برادری کے لوگوں کی دیھ سکھ پور میں تقریبا 38 ایکڑ زرعی زمین ہے جو ہم 1950 سے کاشت کر رہے ہیں، جس پر  لکھمیر برادری کے افراد کا دعوا ہے کہ یہ انکی زمین ہے اسکا کیس ہائی کورٹ میں بھی چل رہا ہے جس پر ہمیں اسٹے آرڈر ملا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو  لکھمیر برادری کے افراد نے پولیس کی مدد سے ہمارے گھروں پر چڑھائی کی اور مردوں اور عورتوں پر تشدد کیا گیا۔انہوں نے  چیف جسٹس ، آئی جی سندھ، اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

About Author

Leave A Reply