سکرنڈ:موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر، 2 نوجوان جانبحق، دو زخمی

0

سکرنڈ(رپورٹ: گل محمد لغاری/ ای این این ایس) سکرنڈ کے قریب سرہاری لنک روڈ بھٹی موری کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 25 سالہ نوجوان زاہد ملاح اور 22 سالہ لطیف ملاح موقع پر ہی جانبحق ہوگئے، جبکہ دو افراد 17 سالہ نوجوان جمن ملاح اور غلام رسول ملاح شدید زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں تعلقہ اسپتال سکرنڈ میں لایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چاروں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

About Author

Leave A Reply