سانحہ 12 مئی مقدمات 26 جون تک ملتوی، چالان پیش نہ ہو سکا

0

کراچی (ای این این) انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 10 سے زائد مقدمات کی سماعت بدھ کو ہوئی۔

کیس میں نامزد شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی گئی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان آئندہ سماعت پر جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 12 مئی 2007 کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی.

مئیر کراچی وسیم اختر کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے.

وسیم اختر کے وکیل ارشاد بندھانی کا کہنا تھا کہ وہ شہر کے مئیر ہیں ہر سماعت پر پیش نہیں ہو سکتے۔

12 مئی کے 4 مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
مئیر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان کی ضمانت ہو چکی ہے۔عدالت مقدمے کے 18 مفرور ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دی چکی ہے۔

خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ اور دیگر تھانوں میں درج ہیں۔

About Author

Leave A Reply